نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا


ایوان بالا یعنی سینیٹ کے 48 نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا ہے۔ 

تحریک انصاف کے شبلی فراز، فیصل واوڈا، ثانیہ نشتر، لیاقت ترکئی، سیف اللہ ابڑو حلف اٹھائیں گے جبکہ پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا، فاروق ایچ نائیک، شیری رحمان اور پلوشہ خان بھی آج حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔ 

مسلم لیگ ن کی سعدیہ عباسی اور اعظم نذیر تارڑ آج حلف اٹھائیں گے جبکہ ایم کیوایم کے فیصل سبزواری بھی آج حلف اٹھایا۔

آئندہ دو ماہ ملکی سیاست کیلیے اہم ترین ہیں: وزیراعظم نے بتا دیا

خیال رہے کہ آج چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ (ایوان بالا) کون ہوگا؟ دونوں کا تعلق حکومت سے ہوگا؟ یا وہ اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے ہوں گے؟ فیصلہ آج ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مظفر شاہ سینیٹ اجلاس کے لیے پریزائیڈنگ افسر ہوں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس آج صبح دس بجے طلب کیا ہے۔ سینیٹ کے طلب کردہ اجلاس میں سب سے پہلے نومنتخب 48 سینیٹرز اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔ حلف کے بعد اجلاس ملتوی کردیا جائے گا۔

اجلاس ملتوی کیے جانے کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے کاغذات نامزدگی جمع کیے جائیں گے۔

سینیٹ کا اجلاس شام میں دوبارہ ہو گا جس میں ایوان بالا کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو منتخب کیا جائے گا۔ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔

ہمارے اراکین کو ووٹ بدلنے کے لیے کہا گیا ہے، شاہد خاقان عباسی

مظفر شاہ نو منتخب اراکین سینیٹ سے حلف لیں گے اور چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کرائیں گے جس کے بعد نو منتخب چیئرمین ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کرائیں گے اور پھر ڈپٹی چیئرمین سے حلف بھی لیں گے۔

پی ڈی ایم نے چیئرمین سینیٹ کے لیے سید یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے مولانا عبدالغفور حیدری کے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔

حکومت کی جانب سے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ اور مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں