ہمارے اراکین کو ووٹ بدلنے کے لیے کہا گیا ہے، شاہد خاقان عباسی

Shahid Khakan

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایوان بالا میں واضح اکثریت اپوزیشن کے پاس ہے۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ ہمارے اراکین نے بتایا ہے کہ انہیں ووٹ بدلنے کے لیے کہا گیا ہے۔

ہمارے سینیٹرز پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، مریم نواز کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ جب سینیٹرز کو کہا جاتا ہے کہ نہ آئیں یا فلاں کو ووٹ دیں تو مایوسی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کی بات کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے 2018 میں الیکشن کومتنازع کیا گیا اور اب سینیٹ کو بھی متنازع کردیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پچھلے سینیٹ الیکشن میں جس شخص کوچیئرمین بنایا گیا اس کی پارٹی کا وجود ہی نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک وزیراعظم رہا اس ایوان میں نہیں گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اس ایوان کو نمائندہ ایوان نہیں سمجھتا تھا۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 70کروڑ کس نے لیے؟ اورکس نے دیئے؟ سب جانتے ہیں۔

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب: پریذائیڈنگ افسر کا نام سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پہلے ٹکٹ دیتا ہے پھر دباؤ میں آ کرواپس لے لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں واضح اکثریت اپوزیشن کے پاس ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے ممبران نے بتایا ہے کہ انہیں ووٹ بدلنے کو کہا گیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ جب سینیٹرزکو کہا جاتا ہے کہ نہ آئیں یا فلاں کوووٹ دیں تو مایوسی ہوتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ سینیٹ صوبوں کی نمائندگی کرتا ہے اور چیئرمین سینیٹ صدرکے فرائض سرانجام دیتا ہے۔

سینیٹ کا اہم اجلاس کل صبح 10بجے طلب

ن لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ نمائندے چوری شدہ الیکشن سے نہ آئیں۔


متعلقہ خبریں