کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکہ،17 مزدور جاں بحق


کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے 17 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق گیس بھرجانے کے باعث دھماکہ ہوا اور کان تین مختلف جگہوں سے بیٹھ گئی جہاں کام کرنے والے کان کن پھنس کر رہ گئے۔ امدادی ٹیمیں فوری طورپر جائے حادثہ پہنچیں اور مقامی افراد کے ساتھ مل کر پھنسے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کا کام شروع کیا۔

اب تک 17 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ چھ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مشینری میں کمی کی وجہ سے امدادی کام سست روی کا شکار ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور ایف سی حکام نے حادثے کی جگہ کا دورہ کیا اور مزید مزدوروں کو نکالنے کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

19 اپریل کو کوئٹہ ہی کے علاقے دکی میں کان کے اندر گیس دھماکے سے ایک مزدور جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں