وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ و برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں اُنہیں دو سال تک ہراساں کیا جاتا رہا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک برطانوی خاتون صحافی نے تحریر کیا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ مرد یہ سمجھ سکتا ہے کہ ہم عورتیں بچپن سے ہی اپنے خوف کو کیسے دبا کر رکھتی ہیں۔‘
I’m not sure any man truly understands how we absorb our fear from such an early age. I carried my keys through my fingers from the age of 14. I still dress from the shoes up, mentally calculating whether I might need to run.
— Jojo Moyes (@jojomoyes) March 10, 2021
انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے لکھا کہ ’میں 14 سال کی عُمر سے چابیاں اپنے پاس رکھتی ہوں اور اب بھی یہی سوچتی ہوں کہ اگر کوئی مجھے ہراساں کرے گا تو کیا مجھے چیخنے چِلانے کی ضرورت ہے یا نہیں۔‘
صحافی کی اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ ’جی ہاں، کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو پیدل چلنے کے ڈر کی وجہ سے ٹیکسی میں سفر کرتے ہیں مگر میں انہیں بتاتی چلوں کہ یہ بھی محفوظ نہیں ہے‘۔
Yes. And for those lucky enough to be able to afford an Uber or cab when too sacred to walk- that’s not always safe either- how many times have you felt scared with a male driver? I had a cab driver stalker who harassed me for two years.
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) March 11, 2021
انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے سوالیہ اندازمیں لکھا کہ ’آپ میں سے کتنے لوگوں کو دورانِ سفر مرد ٹیکسی ڈرائیور سے ڈر لگا ہے؟‘
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید انکشاف کیا کہ ’میرے پاس ایک ٹیکسی ڈرائیور تھا جس نے مجھے دو سال تک ہراساں کیا۔‘