عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے ، ترجمان دفتر خارجہ



ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا سلسلہ جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں سانس لینے کی بھی آزادی نہیں ہے۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی افواج کی طرف سے کشمیریوں کو نشانہ بنایاجاتاہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی زیادتیوں کا نوٹس لے۔

زاہد حفیظ نے کہا کہ ازبکستان کے وزیرخارجہ نے پاکستان کا دور ہ کیا۔ ازبک وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے کہا کہ خطے کی ترقی وسائل کے منصفانہ حل سے ممکن ہے۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر امو ر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے دونوں ممالک میں تجارت بڑھانے پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ کےفروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم کی ملاقات

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ وزیراعظم نے ٹرانس افغانستان ٹرین منصوبے کو سراہا اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔  ازبک وزیرخارجہ نے وزیراعظم کوجنوبی وسطی ایشیائی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ ازبک وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں مقیم یورپی سفیروں کے اجلاس کی صدارت کی اور آسیان کے سربراہان سے ملاقات کی۔ ازبک وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی سے وفود کی سطح پر مذاکرات کیے۔


متعلقہ خبریں