بچھوؤں کے زہر کی قیمت 7 ہزار ڈالرز فی گرام

بچھوؤں کے زہر کی قیمت 7 ہزار ڈالرز فی گرام

قاہرہ: بچھوؤں کے زہر کی قیمت 7 ہزار ڈالرز فی گرام ہے۔ بچھوؤں کے زہر کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے انجینئر احمد ابو السعود اور فارماسسٹ نھلۃ عبدالحمید نے اسی کو اپنی روزی روٹی کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ اب وہ میلوں طویل صحرا میں صرف بچھوؤں کو ڈھونڈتے اوران کا زہر نکالتے ہیں تاکہ قاہرہ میں فروخت کرکے بھاری منافع کما سکیں۔

کینسر کے علاج کیلئے بچھو پر تحقیق کرنے والا پاکستانی اسکالر

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق مصر کے تعلیم یافتہ انجینئر ابو السعود ڈاکٹروں کی طرح کا کوٹ زیب تن کرکے اپنی لیبارٹری میں بیٹھتے ہیں اور کلپ سے پکڑ کر بچھو کو بجلی کا کرنٹ لگاتے ہیں تاکہ بچھو کا زہر قطرے کی شکل میں نکلے اور جسے ہی یہ ہوتا ہے تو اسے وہ ایک بوتل میں جمع کرلیتے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک بچھو سے صرف نصف ملی گرام زہر ملتا ہے جب کہ ایک گرام زہر حاصل کرنے کے لیے تقریباً تین سے ساڑھے تین ہزار بچھوؤں کا زہر جمع کرنا پڑتا ہے۔

سانپ کی کھال سے چپل کی تیاری مہنگی پڑ گئی

مصری انجینئر ابوالسعود  کے مطابق بچھوؤں سے نکال کر بوتل میں جمع کیا جانے والا زہر ایک تھرماس میں بھر کر قاہرہ بھیج دیا جاتا ہے جہاں وہ فروخت ہو جاتا ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق نھلۃ عبدالحمید کا کہنا ہے کہ ان کی لیبارٹری رجسٹرڈ ہے جس کے تحت وہ بچھوؤں کا زہر نکال کر برآمد بھی کرسکتے ہیں۔

امریکہ: مچھروں  کے زہریلے ڈنگ سے درجنوں مویشی ہلاک

ذرائع ابلاغ کے مطابق مصر میں دوا سازی کے ایوان کے رکن محی حافظ کا کہنا ہے کہ کہ بچھوؤں اور سانپوں کا زہر ویکسین کی تیاری میں کام آتا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی ایسی دوا کے متعلق نہیں جانتے ہیں جو مکمل طور پر بچھوؤں یا سانپوں کے زہر سے تیار کی جاتی ہو۔


متعلقہ خبریں