کوہاٹ یونیوسٹی: طالبات کیلیے سفید شلوار اور آستینوں والی قمیض لازمی قرار

کوہاٹ یونیوسٹی: طالبات کیلیے سفید شلوار اور آستینوں والی قمیض لازمی قرار

پشاور: سرکاری جامعات میں نیا ضابطہ لباس (ڈریس کوڈ) متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بھی نئے ضابطہ لباس کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پشاور یونیورسٹی: طالبات کیلیے شلوار قمیض پہننا لازمی قرار

ہم نیوز نے یونیورسٹی ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ نئے ضابطہ لباس پر عمل درآمد 15 مارچ 2021 سے کرنا لازمی ہو گا۔

نئے ضابطہ لباس کے تحت کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے طالبات کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ سفید شلوار اور آستینوں والی قمیض پہنیں گی۔

اس ضمن میں کوہاٹ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طالبات سفید شلوارو آستینوں والی قمیض پہنیں گی لیکن اس کے ساتھ ان کے لیے دوپٹہ، چادر یا عبایا پہننا بھی لازمی ہوگا۔

باچاخان یونیورسٹی میں ہیل اور جینز پہننے پر پابندی کی سفارش

نئے ضابطہ لباس کے تحت یونیورسٹی آنے والے طلبا کو سفید شلوار قمیض اور واسکٹ پہن کر یونی ورسٹی آنے کی اجازت ہو گی البتہ وہ بھورے رنگ کی ڈریس پتلون بھی پہننے کے مجاز ہوں گے۔

ہم نیوز کے مطابق اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ طلبا و طالبات سردی و گرمی ہر موسم میں کالے رنگ کے جوتے پہنیں گے۔

یونیورسٹی اعلامیے کے تحت فیکلٹی اراکین کے لیے بھی نیا ضابطہ لباس متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت وہ  فارمل ڈریس اور بلیک گاؤن پہننے کے پابند ہوں گے۔

اسلام آباد:یونیورسٹی کے باہرخونی تصادم، ایک طالبعلم جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق کوہاٹ یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اعلان کردہ ضابطہ لباس پر عمل درآمد 15 مارچ سے کرنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں