مہنگائی کم کرنے کا اختیار اسٹیٹ بینک کو ہوگا، حفیظ شیخ

مہنگائی کم کرنا اسٹیٹ بینک کا کام ہو گا، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

فائل فوٹو


اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کام ملک میں مہنگائی کو کم کرنا ہو گا۔ اس بات کا اعلان وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے پریس کانفنرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ ان کے ہمراہ وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین بھی موجود تھے۔

حکومت نے اسٹیٹ بینک کو مزید اختیارات دے دیے

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے تین بڑے قوانین کی منظوری دی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ تینوں قوانین کا مقصد اداروں کو مضبوط کرنا اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پہلے قانون کے تحت اسٹیٹ بینک کو بااختیاربنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک کی مدت ملازمت پانچ سال مقرر کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوکا فیصلہ وزرا نہیں بورڈزکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا کام مہنگائی کو کم کرنا ہو گا۔

حکومت نے بجلی 89 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی

وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ٹیکس کا نظام شفاف بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں ںے کہا ٹیکس کا نظام بہتر بنانے کے لیے ترامیم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے اور کمپنیوں سے پیپرا کی مداخلت کوختم  کیا جا رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے مشیر اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ پہلے کسی کو پتا نہیں تھا کہ ہمارے ادارے کتنے ہیں؟ انہوں ںے کہا کہ ہمارے ملک میں کل 441 ادارے ہیں۔

ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ حکومتی اداروں کو چلانے کے لیے منصوبہ بنایا جائے گا۔ انہوں ںے کہا کہ تمام اداروں کو دو کلاسز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 85 ایس او ایز پر غور کیا گیا کہ کتنے حکومت رکھے گی اور کتنے پرائیویٹائز کرے گی؟

مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا، ادارہ شماریات

ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ سارے ایس او ایز سے 4 ٹریلین کا ریونیو آ رہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ان سب کے ساتھ ہمارے پرفارمنس ایگریمنٹس ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو مضبوط بنانا ہماری ترجیح ہے۔


متعلقہ خبریں