ایوان میں دیئے گئے اعتماد کے ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں، مریم نواز


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایوان میں دئیے گئے اعتماد کے ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ارکان کے سر پر بندوق رکھ کر ووٹ لیا، بکے ہوئے ارکان سے ووٹ لینے پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔

مریم نواز نے کہا کہ ارکان اسمبلی ہارے ہوئے شخص کو بچانے کی کوشش نہ کریں، عمران خان کے دن گنے جا چکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کی اپنی 2 سالہ بیٹی سے ملاقات کا احوال مریم نواز نے بتادیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ غنڈہ گردی کا مقابلہ اخلاقیات سے نہیں کیا جاتا، پورے ملک نے دیکھا نہتی خاتون پر حملہ کیا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مصدق ملک، مرتضیٰ جاوید عباسی اور خاص طور پر مریم اورنگزیب پر فخر ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ بھی آپ نے بتایا کہ شیرشیر ہوتا ہے اورگیدڑ گیدڑ ہوتا ہے، ٹی وی پر مناظر نے مجھے حیران نہیں کیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ آج ہر پاکستانی بیٹی اور ماں کا سر شرم سے جھک گیا ہے، مریم اورنگزیب پر حملہ کیا، 22 کروڑ عوام شیم شیم کہہ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال پر جوتا پھینکا، بدترین بدتمیزی کا مظاہرہ کیا، مسلم لیگ ن لاوارث جماعت نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ مریم اورنگزیب کو بالخصوص کہنا چاہتی ہوں میرا سر آج فخرسے بلند ہو گیا، جو آج مسلم لیگ ن کے ساتھ کیا وہ بھولے گی نہیں، غنڈہ گردی کا مقابلہ اخلاقیات سے نہیں کیا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کا سینیٹ کے قبل از وقت انتخاب کی صورت میں عدالت جانے کا اعلان

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ گیدڑ کی جب موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے، جب یہ پہلے پارلیمنٹ میں تھے یہی کرتےتھے اور آج حکومت میں ہیں تو وہی کچھ کیا۔


متعلقہ خبریں