علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پی ٹی آئی اراکین اسمبلی سامنے آ گئے 


یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی سامنے آ گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی (ایم این ایز) نے جمیل احمد  اور فہیم خان نے ویڈیو میں موجود ہونے کا اعتراف کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پر نوٹس لے لیا

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم کے سپاہی  ہیں، ویڈیو بنانے کے معاملے پر پارٹی کا بیانیہ جلد آ جائے گا۔ 

فہیم خان اور  کیپٹن ریٹائرڈ جمیل نے کہا کہ نے کہا ہم پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ ہیں ،  ویڈیو کسی کے کہنے پر نہیں بنائی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو پیسے لیتے ہیں وہ پبلک میں نہیں آتے، الیکشن کمیشن کے سامنے آئیں گے ہمارا دامن صاف ہے۔ 

خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات سے چند روز قبل سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آگئی

ویڈیو میں دکھائی دے رہا تھا کہ علی حیدر گیلانی ایک رکن کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار بتا رہے تھے۔

ویڈیو میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ پوچھنے والے اراکین کے چہرے نمایاں نہیں تھے۔


متعلقہ خبریں