کورونا پازیٹیو ہوں: اڑان بھرنے سے قبل مسافر کا اعلان، جہاز اور ایئرپورٹ پر کھلبلی

Indian Airline

نئی دہلی: بھارت کے مسافر طیارے میں اس وقت کھلبلی مچ گئی اورایئرپورٹ پہ متعین عملے کی دوڑیں لگ گئیں جب پرواز سے محض چند لمحے قبل ایک مسافر نے کھڑے ہو کر اعلان کیا کہ وہ کورونا پازیٹیو (مثبت) ہے۔

کورونا وائرس: دنیا میں7لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ

بھارت کے مؤقر نشریاتی ادارے کے مطابق دہلی ایئرپورٹ پر اس وقت عجیب افرا تفری کا عالم دیکھنے میں آیا جب ایک مسافر نے پرواز سے چند لمحے قبل اپنی نشست پہ کھڑے ہو کر اعلان کیا کہ وہ کورونا مثبت ہے۔

نشریاتی ادارے کے مطابق مسافر کا اعلان سننے کے بعد پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو صورتحال سے آگاہ کیا اور پھر ہدایت ملنے کے بعد جہاز کو اڑان بھرانے کے بجائے پارکنگ بے کی طرف لے گیا۔

نشریاتی ادارے نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ جس مسافر نے اعلان کیا تھا وہ اپنے ہمراہ دستاویزی ثبوت بھی لایا تھا جو اس نے ساتھی مسافروں کو دکھائے۔

کورونا وبا، سیکیورٹی خطرات کے باوجود پوپ فرانسس عراق پہنچ گئے

بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئربس اے-320 کے پائلٹ نے درپیش صورتحال میں اعلان کیا کہ تین قطاروں میں چھ  سے آٹھ تک کی تین نشستوں والے مسافر پہلے جہاز سے اتریں تاکہ انہیں ایک کوچ کے ذریعے حفاظت کے ساتھ منتقل کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق مسافروں کے باہر آنے کے بعد نشستوں کو پہلے مرحلے میں ڈس انفیکٹ کیا گیا اور ساتھ ہی احتیاطاً ان کے کورز بھی تبدیل کیے گئے۔

ایئر لائن کی جانب سے مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی لباس بھی فراہم کیے گئے اور ہدایت کی گئی کہ وہ لباس پہن کر رکھیں۔

اسلام آباد: کورونا کے باعث 2 تعلیمی ادارے سیل

بھارت کے نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ مسافر کو ایمبولینس کے ذریعے جنوبی دہلی کے صفدر جنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں