چاند پر مفت سیر کے لیے جانے کے خواہشمند افراد تیار ہو جائیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چاند کی مفت سیر کرنے کے لیے جاپانی ارب پتی شخص نے مقابلے کا اعلان کر دیا۔ جاپان سے تعلق رکھنے والے ارب پتی یساکو دہائیوں بعد چاند پر جانے والے اولین انسانوں میں سے ایک ہوں گے۔
یساکو میزاوا چاند پر تنہا جانے کے بجائے اپنے ساتھ 8 افراد کو بھی لے جانا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے عام لوگوں کو اس مشن کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔
جاپانی ارب پتی شخص کا کہنا ہے کہ جو بھی ان کے ساتھ چاند پر جائے گا اس کے سفر کا تمام خرچہ وہ خود اٹھائیں گے، یہ سفر اور تجربہ ان کے لیے بالکل مفت ہو گا۔
Watch this video to learn more about the selection process. It also contains a special message from @elonmusk #dearMoon
↓Check the full versionhttps://t.co/i3ucR6BB44 pic.twitter.com/B3d8g0JvvP
— Yusaku Maezawa (MZ) (@yousuckMZ) March 2, 2021
چاند پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بس دو شرائط ہیں۔ پہلی یہ کہ آپ جس بھی شعبے میں ہوں اس میں ایسا کام کریں کہ اس سے دوسرے لوگوں اور معاشرے کی مدد ہو اور دوسری شرط یہ ہے کہ آپ عملے کے دوسرے ارکان کی مدد کرنے کو بھی تیار ہوں۔
Get your FREE TICKET to the MOON!!
8 crew members wanted. Sign up today! ??? #dearMoon https://t.co/P0vEZ6k8Xg— Yusaku Maezawa (MZ) (@yousuckMZ) March 2, 2021
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ کا ’’ڈیئر مون‘‘ نامی یہ مشن 2023 کو چاند پر جائے گا۔