اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست ہارنے پر اسمبلی تحلیل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
چیئرمین سینیٹ گیلانی ہونگے، وزیراعظم استعفیٰ دیں، بلاول
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔
The PM had promised to dissolve the assembly if he lost the Islamabad Senate seat. He lost. We won. Now what’s stopping him? Is Kaptaaan scared of elections?
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 3, 2021
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان اب ہار گئے ہیں اور ہم جیت گئے ہیں۔
سینیٹ الیکشن میں کرپشن ہوئی،گیلانی کو فرشتوں نے ووٹ ڈالا؟ پی ٹی آئی
ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں استفسار کیا ہے کہ اب کپتان کو کون روک رہا ہے؟ انہوں نے پوچھا ہے کہ کیا کپتان الیکشن سے خوفزدہ ہیں؟