اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے لیجنڈری بولر ڈیل اسٹین کی جانب سے میرے لیے تعریفی کلمات ایسے ہیں جیسے میرا خواب پورا ہو گیا ہو۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ جو بچہ اسپورٹس مین بننا چاہتا ہے اسے چاہیے، کہ وہ اپنے ملک کے لیے بڑا خواب دیکھے اور اسے پورا کرنے کے لیے خوب محنت کرے۔
Your words are like my dream come true as I really really look up to you Mr. Legend ??
To every kid out there looking for inspiration to be a sportsman/woman: always dream big for your country and work harder than the dream. Everything is possible for us ?? https://t.co/aRfwNtGzAl
— Hassan Ali ?? (@RealHa55an) March 3, 2021
اس سے پہلے اپنی ٹوئٹ میں حسن علی نے ڈیل اسٹین کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ڈیل ، آپ میرے پسندیدہ ہیں، بس اتنا ہی کہوں گا اور یہی میرا ٹوئٹ ہے۔
حسن علی کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ڈیل اسٹین نے کہا کہ آپ نے ایک مرتبہ پھر اچھی گیند بازی کی، جب آپ کی اچھی فارم لگی ہو تو اس کا خوب فائدہ اٹھانا چاہئے، اور آپ ایسا ہی کر رہے ہو۔
Well bowled again bud! When you’re in a purple patch, run with it, and you’re doing just that! ? https://t.co/huYSLSEgGF
— Dale Steyn (@DaleSteyn62) March 2, 2021