بھارتی طیارے کی پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ


بھارتی ایئرلائن انڈیگو کے طیارے نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

بھارتی پرواز نے شارجہ سے لکھنؤ سفرکے دوران کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی، پرواز کو مسافرکی طبیعت خراب ہونے پر ہنگامی بنیادوں پر کراچی ائیرپورٹ پراتارا گیا۔

بھارتی شہر لکھنؤ جانے والی انڈیگو ایئر لائن کی فلائٹ نمبر آئی جی او 1412 صبح 4 بجے ایران کے راستے پاکستانی حدود میں داخل ہوئی تو جہاز میں سوار ایک مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی شہری کو دل میں تکلیف کے باعث ایئر لائن انڈیگو کے طیارے کو پاکستان میں اتارا گیا۔

کپتان کی جانب سے پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا گیا اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جہاز کو کراچی ایئر پورٹ اتارنے کی اجازت مانگی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی بحریہ کا طیارہ کریش، 2نیوی اہلکار ہلاک

انتظامیہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو پاکستانی حدود میں لینڈ کرنے کی اجازت دی اور طیارے نے صبح 5 بجے ہنگامی طور پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔


متعلقہ خبریں