بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ کرینہ کپور عرف بیبو نے دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی سیلفی شیئر کر دی ہے۔
بیبو نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ ہیٹ پہنے اور دھوپ سے بچانے والی عینک لگائے بیٹھی ہیں۔
View this post on Instagram
تصویر کے کیپشن میں کرینہ نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’میں نے آپ سب کو بہت مِس کیا‘۔
مذکورہ پوسٹ دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد کرینہ کپور کی دوسری پوسٹ ہے۔ اس سے قبل انہوں نے اپنے شوہر سیف علی خان کی فلم کی پروموشنل پوسٹ اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: انتہا پسند بھارتی پھر سیف اور کرینہ کے بچے کے نام کے پیچھے پڑ گئے
خیال رہے کہ بالی وڈ کا پاور کپل سیف علی خان اور کرینہ کپور چند روز قبل ہی دوسرے بچے کے والدین بنے ہیں۔
سیف اور کرینہ کی جوڑی ’سیفینہ‘ ہمیشہ سے ہی مرکزِ نگاہ رہی ہے اور ان کا بڑا بیٹا تیمور بھی پیدائش کے فوری بعد سے ہی میڈیا اور مداحوں کا دلعزیر ہے۔