پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے گیارہویں میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 186 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں ڈیوڈ ویزے کی عمدہ بلے بازی کی بدولت حاصل کر لیا۔
بڑے ہدف کے تعاقب میں لاہور کا آغاز مایوس کن رہا، ٹیم کے کپتان اور جو ڈینلے بغیر کوئی رن بنائے اننگز کے پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہو گئے۔
دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد محمد حفیظ اور فخر زمان کے درمیان 33 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ اس دوران محمد حفیظ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
.@FakharZamanLive has been hitting sixes for fun! His fourth of the innings.#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #KKvLQ pic.twitter.com/9ORtL19bhS
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 28, 2021
فخر زمان کا ساتھ دینے کے لیے بین ڈنک کریز پر آئے اور دونوں بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے کراچی کنگز کے گیند بازوں پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔
زمان اور بین ڈنک کے مابین 129 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ فخر 83 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس موقع پر ڈیوڈ ویزے نے تاریخی اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی۔ ویزے کی اننگز میں تین چھکے اور تین ہی چوکے شامل تھے۔
Weise on arrival!
A flurry of boundaries from @David_Wiese took @lahoreqalandars to a famous win at the home of their archrivals.#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #KKvLQ pic.twitter.com/7JHhKsnP8T
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 28, 2021
اس سے پہلے لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز بابراعظم اور شرجیل خان نے کیا جب کہ قلندرز کی جانب سے گیند بازی کی شروعات شاہین شاہ آفریدی نے کی۔
شاہین نے تیز گیند بازی کرتے ہوئے قومی ٹیم کو پہلا موقع اننگز کی تیسری گیند پر فراہم کیا تاہم قلندرز کے کپتان شرجیل کا کیچ نہ پکڑ سکے۔
اس کے اگلی ہی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے بابراعظم کو ایج کرایا تاہم فخر زمان ان کا کیچ ڈراپ کر بیٹھے۔
KK: Mohammad Ilyas in for Aamer Yamin
LQ: Zeeshan Ashraf in for Salman MirzaCan Karachi break this season’s trend and win batting first? https://t.co/7tE8GicFDD | #PSL2021 pic.twitter.com/LvAfq150qY
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 28, 2021
لگاتار دو کیچز ڈراپ ہونے پر شاہین طیش میں آ گئے اور انہوں نے تیز گیند بازی شروع کر دی۔
اس موقع پر شاہین کی اندر جاتی ہوئی گیند نے بابراعظم کو کلین بولڈ کر دیا۔
اس دوران شرجیل خان اور محمد نبی نے اچھی بلے بازی کی اور ٹیم کا ٹوٹل 185 رنز تک پہنچا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرفراز احمد پھر پریشان