الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے کہ تم نے چوری کی، مریم نواز


پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز  نے کہا ہے کہ حکومت کا کھیل ختم ہو گیا ہے، این اے 75 ڈسکہ میں ری پولنگ سے متعلق الیکشن کمیشن نے چوری پکڑی تو اپیلیں کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عوام ساتھ ہیں تو میدان سے بھاگتے کیوں ہو؟ کیا دھاندلی کرنے والے اہلکاروں کو اس لیے تحفظ دیا جا رہا ہے کہ وہ کٹہرے میں تمہارا نام لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے کہ تم نے چوری کی ہے۔ ووٹ چوری میں ملوث افسروں کو بچانا ثابت کرتا ہے کہ چوری تمہارے کہنے پر کی گئی۔ دوبارہ الیکشن سے فرار ثابت کرتا ہے کہ تم جانتے ہو عوام تمہاری ضمانتیں ضبط کرائیں گے۔ اللّہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا ڈسکہ میں ری پولنگ کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ جسٹس وجیہ الدین نے تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن کا پول کھولا تو انہیں پارٹی سے نکال دیا۔

 


متعلقہ خبریں