بھارت سے آنے والا لنگور علاقہ مکینوں کے ہاتھوں ہلاک


بھارت سے سرحد پار کر کے سندھ کے ضلع تھرپارکر پہنچنے والے لنگور کو علاقہ مکینوں نے ہلاک کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق بھارتی لنگور تھرپارکر کے علاقے چھاچھرو کے گاؤں کروڑو سماں کے قریب جنگل میں گھس آیا تھا، لنگور کو گاؤں کے مکینوں نے خطرناک اور جان لیوا جانور سمجھ کر  فائر کرکے مار ڈالا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ میں بھارت سے سرحد پار کرکے آنے والے خونخوار تیندوے کو گاؤں والوں نے مارا ڈالا تھا۔

تھرپارکر اسلام کوٹ  کے نواحی گاؤں  سرنگھواری اور بھوتاڑو میں  تیندوے نے گزشتہ روز حملہ کرکے 8 افراد کو زخمی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: مارگلہ ٹریل پر ایک بار پھر تیندوا، شہری خوف کا شکار

تیندوے کے 8 افراد کو زخمی کرنے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔آج علاقہ  مکینوں نے تیندوے کو ڈھونڈ کر ہلاک کردیا۔

مقامی افراد نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیتا بھارت کا بارڈر پار کرکے پاکستان کی حدود میں آیا تھا۔

خیال رہے کہ پاک اور بھارت کے درمیان طویل سرحد پر جانوروں کے دوسرے ملک میں جانے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

دو سال قبل ایک پاکستانی کبوتر بھارتی علاقے میں چلاگیا تھا جسے بھارتی میڈیا نے پاکستانی جاسوس قرار دے دیا تھا۔


متعلقہ خبریں