سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند کی گئی سو سے زائد مساجد کھول دی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کیسز بڑھنے کے حوالے سے عارضی طور پر بند کی گئیں 135 میں سے 108 مساجد کھول دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: مساجد کے اوقات کار سے متعلق نئی پابندیاں
سعودی وزارت مذہبی امور کے مطابق سینیٹائز اور حفظان صحت کے اقدامات پر 108 مساجد کو دوبارہ کھولا گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت برائے مذہبی امور نے مزید کہا کہ 6 سعودی صوبوں میں 10 مساجد میں 11 کورونا کیسز سامنے آئے تھے۔
وزیر اسلامی امور نے پابندی لگائی کہ اذان اور تکبیر کے درمیان کا وقفہ دس منٹ سے زیادہ کا نہ ہو، البتہ فجر میں نماز اور اذان کا وقفہ بیس منٹ تک کا رہے گا، جب کہ مساجد اذان پر کھلیں گی اور نماز کے دس منٹ بعد بند کردی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب نے پاکستان سمیت20ممالک پر سفری پابندیاں لگا دیں
سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور کا کہنا تھا کہ جمعے کی نماز کے لیے جامع مساجد اذان سے 30 منٹ پہلے کھولی جائیں گی اور نماز کے پندرہ منٹ بعد بند کردی جائیں گی- جمعے کے خطبات نماز سمیت 15 منٹ سے زیادہ نہیں ہوں گے- تمام خطیبوں کو اس کی تاکید کردی گئی تھی۔
آل الشیخ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ تمام مساجد کے منتظمین کورونا وبا سے متعلق سابقہ ہدایات کی پابندی کرائیں- اس حوالے سے ہر نمازی جا نماز اپنے ہمراہ لائیں اور حفاظتی ماسک پہنیں اور ایک نمازی سے دوسرے کے درمیان ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھا جائے۔