انسانی ہمدردی کا شاہی خطاب ’جانور‘ کے نام

انسانی ہمدردی کا شاہی خطاب ’جانور‘ کے نام

فوٹو: فائل


دنیا میں پہلے جانور نے انسانی ہمدری کا شاہی خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ 

تیرہ سالہ میکس نامی کتے نے انسانی ہمدردی کا شاہی خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ میکس کو یہ اعزاز دینے کے لیے ورچول تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کلونجی کن بیماریوں سے نجات کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے؟

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ میکس عالمی وبا کے دوران دنیا بھر کے لوگوں کو ورچوئل تھراپی فراہم کرنے کا ذریعہ بنا اور اس نے مشکل وقت میں ہزاروں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری۔

انسانوں کے لیے ان خدمات پر میکس کو شاہی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

قبل ازیں یہ اعزاز صرف سروس جانوروں ، جیسے پولیس کے کتوں، امدادی کتوں یا میڈیکل سراغ لگانے والے کتوں کو دیا جاتا تھا۔

میکس، جو کمبریا کے علاقہ کیسوک میں رہتا ہے، اپنے مالک کیری ارونگ کو سڑک کے ٹریفک حادثے سے بحالی میں مدد کرنے کے بعد ایک سوشل میڈیا اسٹار بن گیا۔

کیری اورنگ ٹریفک حادثے کے بعد چلنے سے قاصر ہو گئے تھے اور شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ

اس حادثے کے دو سال بعد اورنگ کی ملاقات میکس سے ہوئی ، جس نے انہیں دوبارہ چلنے کی وجہ دی اور جلد ہی میکس کو معجزہ ڈاگ ملا دیا گیا۔


متعلقہ خبریں