تیسرا ٹی 20: جنوبی افریقہ کو شکست، سیریز پاکستان کے نام

تیسرا ٹی 20: جنوبی افریقہ کو شکست، سیریز پاکستان کے نام

لاہور: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی 20 میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ 

اس کے ساتھ ہی پاکستان کی ٹیم 100 انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچز جیتنے والی  بھی پہلی ٹیم بن گئی۔

ٹی20:  پاکستان نے جنوبی افریقہ کوشکست دیدی

ہم نیوز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کو یہ اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

پاکستان نے اس طرح جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 میچز کی سیریز بھی  سے 1-2 سے جیت لی ہے۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 44 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جب کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

حیدر علی ایک مرتبہ پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 15 رنز بنا پویلین لوٹ گئے۔ آصف علی 7 اور حسین طلعت بھی صرف 5 رنز بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 10 رنز بنائے۔ قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے آخر میں حسن علی اور محمد نواز نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 20 اور 18 رنز کی اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے پریٹوریس اور فورٹین نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے دی

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔

قومی ٹیم کی عمدہ گیند بازی کی بدولت جنوبی افریقہ کی آدھی سے زائد بیٹنگ لائن 10 ویں اوور میں ہی پویلین لوٹ گئی تھی۔

اس موقع پر جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ ملر نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں اطراف چھکوں اور چوکوں کی بارش کر دی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ ملر نے 45 گیندوں پر 5 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 85 رنز کی اننگز کھیلی۔

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے لیگ اسپنر زاہد محمود نے لگاتار دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کے علاوہ محمد نواز اور حسن علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ عثمان قادر نے بھی ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہم نیوز کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیتنے پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ میں تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

محمد رضوان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ محمد رضوان نے کرکٹ شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حسن علی اور نعمان علی کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں۔


متعلقہ خبریں