پی ڈی ایم خفیہ رائے شماری کو تسلیم نہیں کرتی، مریم نواز



مسلم لیگ ن نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) خفیہ رائے شماری کو تسلیم نہیں کرتی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم خفیہ رائے شماری کی مخالف نہیں لیکن منافقت کے خلاف ضرور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کچھ بھی کر لیں، عمران خان پاکستان پر اللہ کا احسان ہے: شہباز گل

انہوں نے کہا کہ مبینہ ہارس ٹریڈنگ کی ویڈیو پر حکومت بے وقوف بنا رہی ہے، ویڈیو بنانے، جاری کرنے اور پیسے لینے دینے والے یہ خود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی اصلیت عوام کے سامنے کھل کر  آگئی ہے۔ ایک نالائق کو بچانے کے لیے سارے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ انتخابی اصلاحات چاہتی ہے لیکن ان کے ساتھ  مل کر قانون سازی نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو توڑنے کے لیے تاریخی کوشش  ہوئی، مسلم لیگ ن نظریاتی جماعت ہے، جماعت  کو توڑا جا سکتا ہے لیکن  نظریے کو توڑا نہیں جا سکتا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ حکومت کو ہر معاملے میں شکست  ہوئی، ڈسکہ میں شیر کی جیت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، مریم نواز حکومت پر برس پڑیں

ان کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں عوام کی طاقت ہوگی وہاں ن لیگ کو شکست دینا نا ممکن ہے، عوام کا فیصلہ جعلی حکومت کے خلاف اور شیر کےحق میں آئے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن انصاف کے دو نظام کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں