سینیٹ الیکشن: ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت، ویڈیو منظر عام پر آگئی


اسلام آباد: 2018 کے سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت کی مبینہ ویڈیو سامنےآگئی ہے۔ لیک ویڈیو میں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلزپارٹی اور قومی وطن پارٹی کے ایم پی ایز کو نوٹوں کے بنڈل گنتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کیا اپوزیشن سینیٹ میں ووٹوں کی خرید وفروخت کو روکنا نہیں چاہتی؟ چیف جسٹس

ہم نیوز کے مطابق منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نا معلوم شخص اراکین اسمبلی کے ساتھ سودا کر رہا ہے اور ایم پی ایز نوٹوں کے بنڈل گن کر بیگوں میں ڈال رہے ہیں۔

ویڈیو میں پی ٹی آئی کے دو، قومی وطن پارٹی کے دو اور پی پی کے ایک رکن اسمبلی موجود دکھائی رہے ہیں۔

2018 کے انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت کے الزامات سامنے آنے پر پاکستان تحریک انصاف نے 20 اراکین کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایز سردار ادریس، عبید مایار اور دینہ ناز نظر آرہے ہیں۔

سینیٹ الیکشن میں خریدوفروخت حرام، فتوی جاری

سینیٹ الیکشن سے قبل مبینہ طور پر ووٹوں کی خرید و فروخت کی منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں قومی وطن پارٹی کے سابق ایم پی ایزسلطان محمد اورمعراج ہمایوں نظرآرہے ہیں۔ ویڈیو میں پی پی کے سابق پارلیمانی لیڈر محمد علی شاہ باچا بھی نمایاں طورپردکھائی دے رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق سلطان محمد خان خیبرپختونخواحکومت میں اس وقت صوبائی وزیر قانون ہیں۔ کے پی حکومت کے وزیر قانون سلطان محمد خان نے مبینہ لیک ویڈیو پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کیا ہے۔ اس ضمن میں جب استفسار کیا گیا تو انہوں نے اپنا موبائل فون اور واٹس ایپ بھی بند کردی۔

سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، عدالت

خیبر پختونخوا حکومت کے موجودہ وزیر قانون سلطان محمد 2018 میں قومی وطن پارٹی کی جانب سے رکن اسمبلی تھے۔ انہوں نے عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔


متعلقہ خبریں