جوہری معاہدے پر عملدرآمد کیلیے پابندیاں ختم کرنا ہونگی، ایرانی سپریم لیڈر


تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران سے جوہری معاہدے کی دوبارہ پاسداری چاہتا ہے تو اسے ایران پر عائد پابندیاں عملی طور پر ختم کرنا ہوں گی۔

امریکہ کا جوہری معاہدہ سے نکلنے کا اعلان، ایران پر نئی پابندیاں عائد

ہم نیوز کے مطابق ایرانی ایئر فورس کمانڈرز سے خطاب میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکہ کے پابندیاں ختم کرنے تک ایران جوہری معاہدے پر دوبارہ عمل پیرا نہیں ہوگا

انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ امریکہ کو لفظی نہیں عملی لحاظ سے ایران پرعائد پابندیاں مکمل طور پہ ختم کرنا ہوں گی۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری معاہدے کی پاسداری پر واپسی امریکی پابندیوں کے خاتمے سے ہی ممکن ہے۔

ایران کا صدر ٹرمپ کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے دوبارہ رجوع

امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں واضح طور پر کہا ہے کہ ایران کو مذاکرات کی میز تک لانے کے لیے اس پر عائد معاشی پابندیاں ختم نہیں کی جا سکتی ہیں۔


متعلقہ خبریں