امریکی صدر جوبائیڈن: ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے سے انکار

امریکی صدر نے اہم اعلان کر دیا

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدرجوبائیڈن نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایران کو صرف مذاکرات کی میز تک لانے کے لیے امریکہ اس پر عائد معاشی پابندیاں ختم نہیں کرے گا۔

’امریکہ ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں لگوانے کا اہل نہیں رہا‘

ہم نیوز کے مطابق اسرائیل کے مؤقر اخبار ہیرٹز نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کو دیے جانے والے ایک انٹرویو کے حوالے سے بتایا ہے کہ جوبائیڈن نے کہا کہ امریکہ ایران پر عائد پابندیاں صرف اس لیے ختم نہیں کرے گا کہ اسے مذاکرات کی میز پر لایا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی میز پر ایران کو لانے کا مقصد یہ ہے کہ ماضی میں ہونے والی ڈیل پر ازسر نو بات چیت کی جائے۔

ایران نے یورینیئم کی  افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کر دیا

سی بی ایس کی جانب سے جب یہ استفسار کیا گیا کہ کیا بات چیت کے لیے ممکن ہے کہ امریکہ عائد پابندیاں پہلے ختم کردے؟ تو انہوں نے صاف الفاظ میں منع کردیا۔

ایک ایسے وقت میں جب امریکی صدر جوبائیڈن نے مذاکرات کی میز تک ایران کو لانے کے لیے اس پر عائد معاشی پابندیاں ختم کرنے سے انکار کردیا ہے تو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی ایئر فورس کمانڈرز سے خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ اگر ایران سے جوہری معاہدے کی پاسداری چاہتا ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایران پر عائد پابندیاں عملی طور پر ختم کرے۔

اسرائیل نے غلطی کی تو دو شہروں کو ملیا میٹ کردیں گے، ایران

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اس ضمن میں واضح طور پر کہا کہ  امریکہ کی جانب سے عائد پابندیوں کے ختم ہونے تک ایران جوہری معاہدے پر دوبارہ عمل پیرا نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو عملاً پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔


متعلقہ خبریں