راولپنڈی کے کراؤڈ کو کافی یاد کروں گا، بابراعظم

ٹیسٹ رینکنگ جاری:بابراعظم کی تین درجے تنزلی

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں لگ نہیں رہا کہ چار فاسٹ باؤلرز کھیلیں لیکن حتمی فیصلہ کل کریں گے۔

ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے کراوڈ کو کافی یاد کروں گا، مجھے یاد ہے کہ آخری راولپنڈی ٹیسٹ میں جو کراؤڈ نے مجھے خوش آمدید کہا تو بہت خوشی ہوئی تھی۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ راولپنڈی کراؤڈ جس جوش کے ساتھ نام لیتے ہیں اس سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ جیتنے کے بعد ٹیم کافی پرجوش ہے تاہم جنوبی آفریقہ کو آسان نہیں لے سکتے کیونکہ یہ ٹیم باؤنس بیک کر سکتی ہے۔

عامر نے بابراعظم کو ویرات کوہلی سے بہتر کھلاڑی قرار دے دیا

ان کا کہنا تھا کہ میں نے جو بھی پلان لڑکوں کو دیا انہوں نے سپورٹ کیا اور میں اسی وجہ سے کپتانی انجوائے کر رہا ہوں۔

بابراعظم نے کہا کہ دوسرے شہروں کی نسبت راولپنڈی میں کنڈنسیشن بادلوں کی وجہ سے ہمیشہ مختلف ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعود شکیل نے ڈومیسٹک میں پرفارمینس کی ہے اور انہیں باری لینی آتی ہے اور وہ سپنرز کو بہت اچھا کھیلتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عبداللہ شفیق اور سعود شکیل دونوں ہی نوجوان باصلاحیت بلےباز ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے یہی سعود اور عبداللہ کو سکھایا ہے کہ پریشر نہیں لینا۔

کپتان قومی ٹیم نے مزید کہا کہ اظہرعلی اور فوادعالم سینیئرز ہیں اور ان سے ہمیشہ پریشر میں کھیلنا سیکھنے کو ملتا ہے۔


متعلقہ خبریں