سر کی جوؤں نے بھی مشہور کر دیا

سر کی جوؤں نے بھی مشہور کر دیا

فوٹو: فائل


بالوں کی تھراپسٹ کی جوئیں مارنے کی ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہو گئی۔

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی آسٹریلیا میں رہائش پذیر تھراپسٹ ’ریچ‘ نے ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ)  ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی جسے دیکھتے ہی دیکھتے 2 کروڑ سے زائد بار دیکھ لیا گیا۔

ریچ ہیئر تھراپی کرانے والوں کے سر سے جوئیں نکال کر پولی تھین بیگ میں بھر لیتی تھیں۔ ویڈیو میں ریچ پولی تھین بیگ سے جوئیں نکالتی ہیں اور انہیں اپنے ناخن پہ رکھ کر دوسرے ہاتھ کے ناخن سے دبا کر مار دیتی ہیں۔

ٹک ٹاک صارفین نے جوئیں مارنے کی آواز کو بہت تسکین بخش قرار دیا ہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو کو 8 نومبر کو شیئر کیا گیا اور تادم تحریر اسے 2 کروڑ دو لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک خاتون کا کہنا تھا جوؤں کو مارنے کی آواز سننا باعثِ تسکین ہے مگر اس کی ویڈیو دیکھ کر کچھ اچھا محسوس نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مسائل جوں کے توں، بارشوں کا ساتواں اسپیل آج سے شروع ہونے کا امکان

ایک شخص نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو کو دیکھ کر میرے سر پر کھجلی ہونی شروع ہو گئی ہے۔

ایک اور نے کہا کہ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد پورے بدن پر عجیب سی کھجلی محسوس ہو رہی ہے۔


متعلقہ خبریں