ماہرہ خان بارہویں کھلاڑی کے پیچھے


پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے اداکاری کے بعد پروڈکشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔

پاکستانی اداکارہ نے اپنے نئے سفر کے آغاز کا اعلان فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر کیا اور ساتھ اپنی ویب سیریز ’ بارہویں کھلاڑی‘  کی تصویر بھی شئیر کی۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ماہرہ خان نے سیریز سے متعلق بتایا کہ اس سیریز کی کہانی دوستی، رشتوں، کامیابی و ناکامی، محبت اور ہمت کے اردگرد گھومتی ہے۔

اس سیریز کی کہانی شاہد گوہر نے لکھی ہے جب کہ عدنان سرور اس کے ہدایت کار ہیں۔


متعلقہ خبریں