آرمی چیف کا دورہ قطر، جیوپولیٹیکل صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کا دورہ قطر، جیوپولیٹیکل صورتحال پر تبادلہ خیال

فوٹو: آئی ایس پی آر


پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ 2 روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ آرمی چیف نے احمد بن محمد ملٹری کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا ہے۔

جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاس آؤٹ کیڈٹس کی تربیتی معیار کی تعریف کی اور ادارے کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کیڈٹس کی میدان جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کاوشیں قابل قدر ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امیرقطرشیخ تمیم بن حماد الثانی میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی اور سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطری نائب وزیر اعظم ، وزیردفاع خالد بن محمد العتیہ اور قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے بھی ملاقات کی ہے۔

ملاقاتوں میں خطے کی جیوپولیٹیکل صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور قطرمیں تعلقات برادرانہ اور انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

قطری قیادت نے دوطرفہ دفاعی تعلقات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان اور قطر نے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔


متعلقہ خبریں