بھارتی کرکٹ ٹیم کاقرنطینہ کرنے سے انکار، دورہ آسٹریلیا ختم کرنے کی دھمکی


بھارت نے آسٹریلیا کو 3 ٹیسٹ پر ہی ٹور ختم کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق برسبین میں دوبارہ قرنطینہ کرنے سے بھارتی کرکٹ ٹیم نے انکار کر دیا ہے۔ بی سی سی آئی برسبین میں کھلاڑیوں کے دوبارہ قرنطینہ کرنے پر خوش نہیں ہے۔

بی سی سی آئی حکام کا کہنا ہے کہ اگر کوئنزلینڈ کے قوانین ہیں تو وہ ہمارا دردسر نہیں۔ اگر برسبین میں دوبارہ قرنطینہ پر زور دیا گیا تو ہماری ٹیم وہاں نہیں جائے گی۔

کوئنزلینڈ نے نیوساؤتھ ویلز کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی ہے تاہم کھلاڑیوں کو برسبین جانے کی اجازت دینے کے لیے معاہدہ ہوچکا ہے جس کا آغاز 15 جنوری سے ہوگا۔  کھلاڑیوں کو وہاں سے جانے سے قبل سڈنی میں قرنطینہ کردیا جائے گا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ چوتھا ٹیسٹ سڈنی منتقل کریں یا پھر 3 ٹیسٹ میچز پر ہی ٹور ختم ہوجائے گا۔

سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹسٹ جاری ہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے سڈنی میں شیڈول تیسرا ٹیسٹ دوسری جگہ منتقل کرنے سے بھی انکار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں