ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کی بادشاہت برقرار


دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پاکستان پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان پہلے،  آسٹریلیا دوسرے، بھارت تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر رہے۔

پاکستان کے 130، آسٹریلیا کے 126، بھارت کے 123 اور نیوزی لینڈ کے 116 پوائنٹس ہیں۔

پاکستان نے گزشتہ برس پہلی بار ٹی ٹوینٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

اس وقت پاکستان 124 پوائنٹس کے ساتھ  پہلے اور نیوزی لینڈ  121 پوائنٹس کے ساتھ  دوسرے نمبر پرتھا۔

اس سے قبل 2016 میں پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم نے عالمی درجہ بندی میں پہلا نمبر حاصل کیا تھا۔


متعلقہ خبریں