پاکستان بار کونسل انتخابات: پنجاب، عاصمہ جہانگیر گروپ کو واضح برتری حاصل

پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ملتوی کیس پرفل کورٹ بنانے کا مطالبہ

لاہور: پاکستان بار کونسل کے انتخابات کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج  کے تحت پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں پنجاب سے عاصمہ جہانگیر گروپ کو واضح برتری حاصل ہے۔

پاکستان بار کونسل: کل ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ نے گیارہ سیٹوں میں سے سات پر کامیابی حاصل کرلی ہے جب کہ دو نشستوں پر پروفیشنل گروپ کے امیدواران کامیاب ہوئے ہیں۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ کامیاب ہونے والوں میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے احسن بھون ، اعظم نذیر تارڑ، حفیظ الرحمان چودھر ی شامل ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان بار کونسل کے ہونے والے انتخابات میں طایر نصراللہ وڑائچ ، عابد ساقی ، پیر مسعود چشتی، سید کلب حسن،عزیز اکبر بیگ اور حسن رضا نے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پروفیشنل گروپ کے امیدواران شفقت محمود چوہان اور اشتیاق اے خان نے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کارروائی ختم کرنیکا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق پاکستان بار کونسل کے ہونے والے انتخابات کے نتائج کا سرکاری اعلان پانچ جنوری 2021 کو کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں