نیب کا سورج پورے پاکستان پر چمک رہا ہے، جاوید اقبال


کراچی: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا سورج صرف پنجاب نہیں پورے پاکستان پر چمک رہا ہے۔

جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کراچی میں ہوا۔

اجلاس میں چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

جسٹس جاویداقبال نے کہا کہ نیب کسی کے ساتھ امتیازی سلوک پریقین نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ نیب کا ایجنڈا ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور لوٹی ہوئی رقم قومی خزانےمیں واپس لانا ہے۔

چیئرمین نیب نے افسران کو ہدایت کی کہ تحقیقات مقررہ وقت میں منطقی انجام تک پہنچائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مقدمات کی پیروی ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق موثر انداز سے کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا تھا کہ نیب کا سورج پنجاب  پر پوری آب و تاب سے چمک رہا ہے اورعدالت ہر چیز کا باریکی سے نوٹس لے رہی ہے۔

نیب اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور  پنجاب میں 56 کمپنیز میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں