کرکٹ کا حال بھی ہاکی کی طرح کا ہوتا جارہا ہے، عاقب جاوید

وہاب ریاض کو لندن ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سابق پاکستانی کرکٹر اور کوچ عاقب نے کہا ہے کہ کرکٹ کا حال بھی ہاکی کی طرح کا ہوتا جارہا ہے۔ 

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے کرکٹ میں تبدیلی سے کچھ نہیں سیکھا، ٹیسٹ میچز جیتنے کے لیے 3 عشاریہ 5 یا چار کے رن ریٹ سے کھیلنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پچز کا معیار بہتر نہیں ہے، پاکستان میں ہرجگہ پر ایک جیسی وکٹ اور ایک جیسا باوئنس ہے، ہمارے کھلاڑی غیرملکی کنڈیشن میں اسی وجہ سے کھیل نہیں پاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کا حال بھی ہاکی کی طرح کا ہوتا جارہا ہے، بابر اعظم کے علاوہ قومی ٹیم کا ایک بھی بلے باز ایسا نہیں جسے کوئی دوسری ٹیم رکھ لے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ یاسر شاہ، شاہین آفریدی اور بابراعظم ٹیسٹ پلیئر ہیں، باقی تو سب سیکھتے ہی جا رہے ہیں۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی سلیکشن پچھلے چار پانچ سال سے ٹھیک نہیں ہے، دیگر ٹیمیں فائنل تک پہنچ جاتی ہیں لیکن ہمارے کھلاڑی سیکھتے رہے ہیں۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ جب پرفارمنس بیسڈ ٹیم بنے گی تو قومی ٹیم کی کارکردگی بھی بہتر ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اظہر علی

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو شکست ہوگئی ہے۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101 رنزسے ہرایا۔ میزبان ٹیم نے جیت کیلئے373 رنز کا ہدف دیا تھا۔


متعلقہ خبریں