سندھ: کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق، 812 متاثر

پنجاب میں کورونا پابندیوں میں نرمی

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں عالمی وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 469 ہوگئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں کورونا کے مزید 812 کیسز رپورٹ ہوئےَ ہیں صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ  10 ہزار 241 ہوگئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 660 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ میں کورونا کے 71 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 662 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ شہر قائد میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 49 ہزار 849 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد4لاکھ67ہزار سے بڑھ گئی

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 63 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 2 ہزار 260 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 9 ہزار 816 تک پہنچ چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 69 ہزار 482 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شریعت کے مطابق کورونا ویکسین استعمال کرنا جائز ہے، فتویٰ جاری

پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 20 ہزار 489 مریض صحتیاب ہو چکے اور 39 ہزار 177 زیر علاج ہیں۔


متعلقہ خبریں