پاکستان: سیاسی نقشے پر مبنی یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا

پاکستان: سیاسی نقشے پر مبنی یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا

اسلام آباد: پاکستان کے جاری کردہ سیاسی نقشے پرمبنی ڈاک ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف کی تائید کردی

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کے جاری کیے گئے سیاسی نقشے کی تصویرپرمبنی 20 روپے مالیت کا ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

یادگاری ڈاک ٹکٹ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش 25 دسمبرکے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کے سرکاری نقشے میں شامل کر دیا گیا

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پوسٹ آفس کی جانب سے جاری کردہ یادگاری ڈاکٹ ٹکٹ واضح کرتا ہے کہ جموں و کشمیر پر بھارت نے غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے۔

پاکستان کی جانب سے جاری کردہ یادگاری ڈاک ٹکٹ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہی حتمی حل ہو گا۔

نیا نقشہ قوم کی امنگوں کا ترجمان ہے، منزل سری نگر ہے: شاہ محمود

ہم نیوز کے مطابق 25 دسمبرکے تاریخی موقع پر جاری کردہ یادگاری ڈاک ٹکٹ جموں کشمیرسمیت سیاچن اورسرکریک کےتنازع پر پاکستان کے مؤقف کو بھی اجاگرکرتا ہے۔


متعلقہ خبریں