امریکا نے ایک اور کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی

موڈرنا ویکسین فائزر اور جانسن اینڈ جانسن سے زیادہ مؤثر

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکا نے فائزر کے بعد ایک اور کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے۔

امریکا میں ادویات کو ریگولیٹ کرنے والی اتھارٹی نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے امریکا کے شہریوں کو فائزر کے بعد موڈرنا ویکسین لگائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا بھر میں 7 کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر

قبل ازیں امریکا میں ادویات کو ریگولیٹ کرنے والی اتھارٹی نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے تدارک کے لیے فائزر ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اس بابت کہنا تھا کہ ویکسین کی پہلی خوراک اگلے 24 گھنٹے سے کم وقت میں دی جائے گی۔

خیال رہے کہ فائزر ویکسین کے استعمال کی سب سے پہلے منظوری برطانیہ نے دی تھی۔

برطانیہ میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا گیا تھا اور سب سے پہلے عمر رسیدہ افراد اور مریضوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

برطانیہ دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے فائزر ویکسین کا استعمال شروع کیا۔ ویکسین پرعوام الناس کا اعتماد قائم کرنے کی خاطر ملکہ برطانیہ اوران کے خاوند شہزادہ فلپ بھی ویکسین لگوائیں گے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے تشویشناک صورتحال سے دوچار مریضوں کو بھی ترجیح بنیادوں پر ویکسین دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: سائنسدانوں نے انفرا ریڈ تھرمامیٹر کو غیر مؤثر قرار دیدیا

برطانوی اخبار میل آن سنڈے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے معمر شاہی جوڑے کو قوی امید ہے کہ انہیں کورونا سے  بچاؤ کی ویکسین استعمال کرتے دیکھ کر دیگر لوگ بھی اس کے استعمال میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں