کراچی: 18 لاکھ روپے چرانے والا ملزم اے ٹی ایم کا کوڈ جانتا تھا


کراچی: کراچی کے علاقے شارع پاکستان پر نجی بینک کے اے ٹی ایم سے دو روز قبل 18 لاکھ روپے نکال کر فرار ہونے والا چور کوڈ جانتا تھا۔ ملزم نے چابی سے اے ٹی ایم کا لاک کھولا اور کوڈ کے ذریعے رقم تک پہنچا۔

شارع  پاکستان پر اے ٹی ایم سے 18 لاکھ روپے کی ڈکیتی پر تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے بینک ملازمین سے پوچھ گچھ  کرتے ہوئے سابق برانچ ملازمین کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق اے ٹی ایم سے کیش لوٹنے والا ملزم کوڈ جانتا تھا اور چور چابی سے لاک کھولنے کے بعد کوڈ کے ذریعے رقم تک پہنچا۔ واردات کے دوران سیکیورٹی الارم بھی نہیں بجا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 مبینہ دہشتگرد گرفتار

پولیس نے گزشتہ روز سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

گزشتہ روز سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نقاب پوش چور کو اے ٹی ایم مشین میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔  صبح 4 بجکر 50 منٹ میں اے ٹی ایم مشین کے بوتھ میں داخل ہونے والے چور کو سی سی ٹی فوٹیج میں 10 منٹ تک مشین کھولنے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا تھا۔

چور 10 منٹ کی تگ و دو کے بعد ملزم اے ٹی ایم مشین کے ٹرے کو کھولنے میں کامیاب ہوا تھا اور مشین کی دو ٹرے میں موجود 18 لاکھ روپے کی خطیر رقم لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا تھا

۔پولیس کا کہنا تھا کہ بینک برانچ میں رات کے اوقات میں سیکیورٹی گارڈ موجود نہیں تھا جبکہ بینک کا سیکیورٹی الارم بھی غیر فعال تھا جس سے متعلق انتظامیہ سے بھی تحقیات جاری ہے۔


متعلقہ خبریں