سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر نوجوان کا گردہ نکال لیا گیا


لاہور: لاہور کے علاقے کاہنہ میں سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر نوجوان کا گردہ نکال لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق 20 سالہ نوجوان بلال کو نوکری کا جھانسہ دیکر خون کے نمونے دینے کو کہا گیا۔ بعد میں بے ہوش کر کے گردہ نکال لیا گیا۔ کاہنہ پولیس نے بلال کے والدکی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق بلال سے نوکری کے لیے خون کے نمونے لیے گئے۔ بلال کو  بے ہوش کر کے اغوا کیا گیا اور گردہ نکال لیا گیا۔ پولیس نے مقدمے میں سرکاری اسپتال کے ڈرائیور نذیر کو بھی نامزد کیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق گردہ نکالنے کی واردات میں خاتون سمیت 5 ملزمان ملوث ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز احسن سیف کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

مزید پڑھیں: انسانی گردے فروخت کرنے والے گروہ کے دو مزید ارکان گرفتار

خیال رہے کہ گردوں کے امراض اور ان کی حفاظت سے متعلق آگاہی کے لیے ہر سال  5 مارچ کو دنیا بھر میں گردوں کا دن منایا جاتا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ 24 لاکھ اموات گردوں کے امراض کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

گردوں کی بیماری کے حوالے سے ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ بروقت تشخیص اور علاج سے گردوں کی بیماری سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ سال میں ایک دفعہ میڈیکل چیک اپ ضرور کرائیں تاکہ آپ اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ رہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گردے جسم میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہر انسان کا گردوں کی بیماری کی وجوہات اور بچاؤ کے بارے میں جاننا انتہائی ضروری ہے۔

گردوں کے عالمی دن کے حوالے سے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گردے کے امراض میں مبتلا ہونے پر کسی اطائی کے پاس جانے کے بجائے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے تو کسی بڑی مشکل سے بچا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں