انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے جعلی وزیراعظم کا نہیں، مولانا فضل الرحمان

حکومت کو سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کا اختیار کس نے دیا؟ مولانا فضل الرحمان

بہاولپور: پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کا اختیار کس نے دیا ہے؟

بہاولپور میں میڈیا کانفرنس سے خطانب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، جعلی وزیراعظم کو اعلان کرنے کا اختیار کس نے دیا؟ شو آف ہینڈ سینیٹ الیکشن کرانا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ آئین کی تبدیلی کا اختیار نہیں رکھتی۔ لگتا ہے کہ پوری وفاقی کابینہ اس سے لاعلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران ملک کا تحفظ نہیں کر سکتے ہیں۔ عوام حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔ مہنگائی نے ملک کا برا حال کردیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے کھلے ہیں لیکن پاکستان میں بند ہیں۔ پاکستان میں تعلیم کا بیڑاغرق کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: جے یو آئی نے سینیٹ الیکشن مارچ سے قبل کرانے کی مخالفت کر دی

رہنما پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کچھ کارڈز ہم نے اپنے پاس رکھے ہیں جو وقت آنے پر کھیلیں گے۔ 26 دسمبر کو بہاولپور میں بہت بڑی ریلی ہوگی۔

دوسری جانب  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) کے الیکشن وقت سے پہلے کروائیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شو آف ہینڈز کے ذریعے سینیٹ الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شو آف ہینڈز کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں سینیٹ کے انتخابات پر پیسہ چلتا تھا، ہم نے اپنے 20 ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں کو ہارس ٹریڈنگ کرنے پر پارٹی سے نکالا۔

مران خان نے کہا کہ پرانا کپتان ہوں، اپوزیشن سے بہتر کھیلنا جانتا ہوں، سارا ڈرامہ سینیٹ الیکشن کیلئے ہو رہا ہے، اس لیے سینیٹ الیکشن پہلے کرا رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ خود لندن میں بیٹھ کر کھانے کھا رہے ہیں، عوام کو کہہ رہے ہیں سڑکوں پر نکل کر میری چوری بچاؤ۔ عوام کبھی بھی چوروں کیلئے نہیں نکلیں گے۔


متعلقہ خبریں