ریکارڈ انکم ٹیکس گوشوارے اور 63 فیصد سے زائد ٹیکس اکھٹا ہوا، ایف بی آر

FBR

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع  کے بعد آخری تاریخ تک ریکارڈ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کیے گئے۔

ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق تاریخ میں توسیع  کے بعد آخری تاریخ کو  فائلنگ کے دوران پہلی مرتبہ سب سے زیادہ انکم ٹیکس حاصل کیا گیا۔ آخری تاریخ تک تقریبا 18 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کیے گئے اور 22 ارب کا انکم ٹیکس جمع ہوا۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر: سرینا عیسیٰ کو ساڑھے تین کروڑ روپے ٹیکس جمع کرانیکا حکم

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پچھلے سال اس عرصہ میں 17 لاکھ 30 ہزار گوشوارے جمع ہوئے اور 13.5 ارب روپے انکم ٹیکس حاصل ہوا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس سال 4 فیصد سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے اور 63 فیصد سے زائد ٹیکس اکھٹا ہوا۔

خیال رہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس فائلرز کی تعداد بڑھانے کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق مالی سال 19-2018 میں انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 30 لاکھ تک پہنچ چکی تھی۔ مالی سال 18-2017 میں انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 27 لاکھ 60 ہزار تھی۔


متعلقہ خبریں