اداکارہ نیلم منیر میں بھی کورونا کی تشخیص


اسلام آباد: پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر میں بھی عالمی وبا کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اداکارہ نے انسٹا گرام پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

کلینکل ٹرائل: آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسین 70 فیصد مؤثر اور محفوظ قرار

نیلم منیر  نے کورونا کو خطرناک وائرس قرار دیتے ہوئے مداحوں کو تمام حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو فیس ماسک پہننے سمیت دیگر ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 60 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور یہ مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 547 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق کورونا کے مزید 2 ہزار 963 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 26 ہزار 142 تک پہنچ چکی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 72 ہزار 271 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 45 ہزار 324 زیر علاج ہیں۔


متعلقہ خبریں