میڈریڈ: اسپین کے شہر بارسلونا کے ایک چڑیا گھر میں موجود چار شیر عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین اس بات کی تحقیق کر رہے ہیں کہ کیسے یہ شیر کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔
برطانیہ کا کورونا وائرس پر دوبارہ قابو پانے کا دعویٰ
رپورٹ کے مطابق شیروں میں کورونا کی ہلکی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کئے گئے۔ وائرس نے ایک نر اور تین مادہ شیروں کو متاثر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چڑیا گھر کے دو ملازمین میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس اپریل میں نیویارک کے چڑیا گھر میں بھی سات شیر کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔
اس سے قبل ہانگ کانگ میں ایک پالتو کتے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جو انسان سے جانور کو یہ وائرس منتقل ہونے کا پہلا کیس تھا۔
ماہرین صحت کا ماننا تھا کہ کورونا وائرس پالتو جانوروں کے ذریعےنہیں پھیل سکتا لیکن اس کیس سے یہ انکشاف ہوا تھا کہ وہ متاثر ہو سکتے ہیں۔