ولیم شیکسپیر کا کورونا کیخلاف ایکشن

فائل فوٹو


لندن: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 79 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 15 لاکھ 50 ہزار 169 اموات ہو چکی ہیں، برطانیہ میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

برطانیہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے معمر افراد کے لیے فائزر ویکسین کا استعمال شروع کردیا ہے۔ برطانیہ میں  سب سے پہلے عمر رسیدہ افراد اور طبی شعبے سے وابستہ ملازمین کو ویکسین دینے کا عمل جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 81 سالہ ولیم شیکسپیئر نامی شخص کو بھی انگلینڈ کے یونیورسٹی اسپتال کوونٹری میں کورونا ویکیسن لگادی گئی۔

مزید پڑھیں: کرسمس پر کورونا امریکیوں کیلئے مزید خطرناک قرار

برطانیہ میں ہی 91 سالہ مارگریٹ کینان کلینکل ٹرائل سے باہر فائزر کی کویڈ 19 ویکسین لگوانے والی پہلی معمر خاتون بن گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویکسین پرعوام الناس کا اعتماد قائم کرنے کی خاطر ملکہ برطانیہ اوران کے خاوند شہزادہ فلپ بھی ویکسین لگوائیں گے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے تشویشناک صورتحال سے دوچار مریضوں کو بھی ترجیح بنیادوں پر ویکسین دی جائے گی۔

برطانوی اخبار میل آن سنڈے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے معمر شاہی جوڑے کو قوی امید ہے کہ انہیں کورونا سے  بچاؤ کی ویکسین استعمال کرتے دیکھ کر دیگر لوگ بھی اس کے استعمال میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔



متعلقہ خبریں