اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ کرپشن کے مہاراجوں کا خراب معیشت کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 20 فیصد ہوا جب کہ فرماسوٹیکل اشیا کی برآمدات میں بھی 20 فیصد اضافہ ہوا۔
کرپشن کے مہاراجوں کا خراب معیشت کا بیانیہ دفن
نومبر 2020 میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 20فیصد اور فرماسوٹیکل اشیاءکی برآمدات میں بھی 20 فیصد اضافہ ہوا
ایک ماہ میں سرجیکل اشیاء 11فیصد، خواتین کے گارمنٹس 4 فیصد زائد برآمد ہوئے۔اب میت، بیماری اور مکاری کی سیاست ہی انکا مقدر ہے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 4, 2020
انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں سرجیکل اشیا 11 جب کہ خواتین گارمنٹس 4 فیصد سے زائد برآمد ہوئے، معاون خصوصی نے تحریر کیا کہ اب بیماری اور مکاری کی سیاست ہی اپوزیشن کا مقدر ہے۔
قبل ازیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے بنیادی مقاصد قوم سے لوٹا مال بچانا ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام ان جعلسازوں کو پہچان لے جو بغض عمران میں ہر حد کو پھلانگنے کے درپے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مشورہ دے رہے تھے تب یہ سخت لاک ڈاؤن کے حامی تھے اور اب جب کورونا کی وبا مزید جان لیوا ہو چکی ہے تو یہ اپنے ذاتی مفاد کے لیےعوام کی جان کے درپے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا کورونا کیسز بڑھنے پر اپوزیشن کیخلاف مقدمات کا اعلان
شہباز گل نے کہا کہ پی ڈی ایم مفاد پرست ٹولے پر مشتمل ہے جس کا بنیادی مقاصد قوم سے لوٹا مال بچانا ہے۔ انہوں نے پہلے مل کر عوم کو لوٹا اب جان لیوا وبا میں عوام کو جھونکنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اقتدار سے دوری میں منافقت کی ہر حد پھلانگ چکے ہیں جبکہ عوام جانتی ہے پی ڈی ایم عوامی مفاد کے منافی ہے۔