اچانک دورہ کروں گا، وزیر اعلیٰ سندھ کا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ کا بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

فوٹو: فائل


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اچانک زیر تعمیر سڑکوں کا دورہ کریں گے اور وہاں ہونے والے کام کا معائنہ ازخود کریں گے۔

الیکشن کمیشن: سندھ میں حلقہ بندی کا عمل مؤخر

ہم نیوز کے مطابق اپنی زیر صدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی وقت زیر تعمیر سڑکوں کا اچانک دورہ کروں گا۔

کراچی میں زیر تعمیرسڑکوں سے متعلق منعقدہ اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات، مشیر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور سیکریٹری خزانہ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

سندھ: کورونا سے مزید 15 افراد جاں بحق

اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ لی مارکیٹ لیاری کی سڑکوں کا کام 92 فیصد مکمل ہوگیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو اجلاس میں بتایا گیا کہ جام صادق برج سے داؤد چورنگی روڈ 92 فیصد مکمل ہو چکی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس مہینے کے آخری ہفتے میں وہ سڑک کا افتتاح کریں گے۔

سندھ میں کورونا کے مزید 1983کیسز رپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے وائے جنکشن روڈ کے تعمیراتی کام میں تاخیر پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں