الیکشن کمیشن: سندھ میں حلقہ بندی کا عمل مؤخر

پوسٹل بیلٹ پیپرز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزارت قانون و پارلیمانی امور کو مردم شماری کی رپورٹ جاری کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کوتوہین عدالت کانوٹس

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت قانون و پارلیمانی امور کو یہ ہدایت چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت منقدہ اجلاس میں کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے نقشہ جات سمیت دیگر ضروری ڈیٹا دینے سے معذرت کر لی گئی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے صوبے میں حلقہ بندی کا عمل مؤخر کردیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ انتخابات کا بروقت انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندی کرنے کے پابند ہیں۔

الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات کیلئے حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کرنے کا فیصلہ

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اجلاس سے صدارتی خطاب میں چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندی مردم شماری کی سرکاری اشاعت کے بعد ہی کر سکتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنرکا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کی معیاد ختم ہونے کے 120 دن کے اندر الیکشن کرانا ذمہ داری ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیکریٹری پارلیمانی امور نے کہا کہ وزرا کمیٹی تاحال مردم شماری کی رپورٹ جاری کرنے پرسفارشات مکمل نہیں کرسکی ہے۔

مردم شماری کے سرکاری نتائج آنے تک الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات نہیں کراسکتا، سندھ حکومت

ہم نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کو سیکریٹری پارلیمانی امور نے آگاہ کیا کہ وزراکمیٹی کی رپورٹ کے بعد مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری درکار ہوگی۔


متعلقہ خبریں