چین کا چینگ فائیو مشن کامیابی سے چاند کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
صرف معاشی ہی نہیں خلائی میدان میں بھی چین کسی سے پیچھے نہیں ہے۔ چین نے چاند کی سطح پر تحقیق کے ایک اور خلائی مشن میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چاند کی مٹی اور پتھر زمین پر لانے کیلیے ناسا نے نجی کمپنیوں سے مدد حاصل کرلی
چینگ فائیو مشن کا مقصد چاند کی زمین سے مٹی اور پتھروں کے نمونے اکٹھے کر کے واپس زمین پر لانا ہے۔ اس مشن کے دوران چاند گاڑی اگلے چند دن چاند کی سطح پر گزارے گی اور علاقے کی ارضیاتی خصوصیات جانچنے کے لیے مواد اکٹھا کرے گی۔
یہ چاند گاڑی کیمرہ، سپیکٹرو میٹر اور ریڈار سمیت کئی آلات سے لیس ہے۔
چاند گاڑی چاند کی سطح سے تقریباً دو کلو مٹی اکٹھا کر کے چاند کے مدار میں گردش کرتے ربوٹک خلائی جہاز کے دوسرے حصے کے ذریعے زمین تک بھجوائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: چاند کیلئے کمپیکٹ ٹوائلٹ ڈیزائن کریں اور انعام پائیں
اس سے پہلے 44 برس قبل سویت یونین کے لونا 24 مشن کے دوران چاند کی سطح سے صرف 200 گرام مٹی معائنے کے لیے اکٹھی کی گئی تھی۔