نیویارک: سکھوں کا ہندوستانی قونصل خانے کا گھیراؤ


نیویارک: ہندوستان میں نارواسلوک کے خلاف سکھوں نے ہندوستانی قونصل خانے کا گھیراؤ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ نارواسلوک کے خلاف نیویارک میں سکھوں نے ہندوستانی قونصل خانے کا گھیراؤ کیا۔

مظاہرین نے تمام رکاوٹیں توڑ کر قونصلیٹ کا گھیراؤ کیا جس کی وجہ سے قونصل خانے کا عملہ محصور ہو گیا۔

مظاہرین نے بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔ پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور اپنی مقررہ جگہ واپس جانے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران: اقوام متحدہ کو ایٹمی تنصیبات کی نگرانی نہیں کرنے دیگا

پولیس نے قونصل خانے کا گھیراؤ کر کے مظاہرین کو پیچھے رہنے کی ہدایت کی۔


متعلقہ خبریں